غیر معیاری مشروبات کی فروخت کے باعث بچے بیماریوں میں مبتلا

غیر معیاری مشروبات کی فروخت  کے باعث بچے بیماریوں میں مبتلا

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بازاروں میں غیر معیاری مشروبات کی فروخت کے باعث بچے بڑی تعداد میں گلے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

 جس کی روک تھام کے لیے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں خصوصاً سکولوں کے سامنے انتہائی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا دھندھاعروج پر ہے ان خیالات کا اظہار معروف ماہر امراض بچگان ڈاکٹر نعیم اشرف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری مشروبات نہ صرف بچوں کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ مستقبل میں بھی یہ اشیاء ان بچوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ ادارے اس میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے مستقبل کے ہونہار ان بیماریوں سے بچ سکیں انہوں کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بچوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ گولے کلفیاں پاپڑ وغیرہ کھائیں جو انتہائی نقصان دہ ہیں کیونکہ بازاروں میں بکنے والی اشیاء پر مکھیاں اور گرد و غبار کی بھرمار ہوتی ہے جس کے باعث یہ مختلف بیماریوں کو جنم دیتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر اس طرف توجہ دی جائے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں