ریونیو بورڈ نے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ریونیو بورڈ نے پورے پنجاب  میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا نے مارچ میں بورڈ آف ریونیو کے کلیدی کارکردگی اشاریوں (کے پی آئیز) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،اور صوبائی حکام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون، اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی ٹیم کی مؤثر حکمت عملی اور مربوط کاوشوں کو سراہا ہے۔

 ،ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اس اہم کامیابی پر اے ڈی سی آر احمد ہارون، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو فارمیشنز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک، بہترین کوآرڈینیشن اور واضح حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو اہداف کے حصول اور سرکاری واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنانے کے لیے تمام افسران نے غیر معمولی محنت کی، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریونیو ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھے گی اور مزید بہتری لائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی مؤثر گائیڈ لائنز پر عملدرآمد اور ٹیم کی مسلسل نگرانی کے باعث یہ ہدف حاصل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محصولات میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام اور ٹیکس دہندگان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ٹیکسز اور دیگر واجبات ادا کیے ۔ انہوں نے کہا کہ محصولات میں اضافہ نہ صرف حکومتی ترقیاتی منصوبوں کو تقویت دیتا ہے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو بھی ممکن بناتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں