صرافہ سرگودھا کے صدر کی نامزدگی پرعبد الجبار کو مبارکباد

صرافہ سرگودھا کے صدر کی  نامزدگی پرعبد الجبار کو مبارکباد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن سرگودھا کے بزرگ رہنما احمد شہزاد، اردو بازار کے نامور تاجر بابو خان اور صراف حضرات نے صرافہ سرگودھا کے صدر کی نامزدگی پر چودھری عبد الجبار کو مبارکباد دی اور انھیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 صرافہ رہنماؤں نے کہا کہ چودھری عبد الجبار نے بطور صراف 35 سال پوری صراف برادری کے ساتھ پیار خلوص اور احترام کے ساتھ گزارے ساری برادری ان کی دل سے عزت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عبد الجبار کی کامیابی اصل میں ہر صراف کی کامیابی ہوگی۔ اس موقع پر چودھری عبد الجبار نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ کامیاب ہوکر سب بھائیوں کی بھرپور خدمت کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں