2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، 2ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج ۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر نوید شہزاد ولد اشرف حسین سکنہ لاہور کو چیک کیا جو کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا اس کے پاس سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ مزید دریافت پر ملزم نے لاہور پولیس کا اہلکار بتلایا پڑتال کرنے پر ملزم 7/8 ماہ سے محکمہ پولیس سے برخاست پایا گیا۔محمد اکرم سکنہ ٹولہ بانگی خیل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میانوالی میں مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں