پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، شفیق احمد ارائیں

پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں  اضافے نے تاجروں کی مشکلات  میں اضافہ کر دیا، شفیق احمد ارائیں

بھلوال(نمائندہ دنیا)چیئرمین موبائل فون ایسوسییشن بھلوال مہر شفیق احمد ارائیں نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیتاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بے جا بندش اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکان داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ دکانداروں کو ریلیف دیا جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو چلا سکیں اور عوام کو سستے اور معیاری سامان فراہم کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں