بھٹونے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانا اور ایٹمی ٹیکنالوجی جیسے نمایاں کارنامے انجام دئیے ،پیپلز پارٹی
ساہیوال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے پی پی پی کی مقامی تنظیم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس و مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راو اسلم فراز، بھائی ظفر، عطا اﷲ ملک، امیر تیمور، حسین صابر اعوان، حامد نواز و دیگر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے محروم،طبقات کے حقوق کی بازیابی اور ملک کو ترقی و خود انحصاری کی راہ پر گامزن کیا، 1973 کے أئین، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانا اور ایٹمی ٹیکنالوجی کی داغی بیل ایسے نمایاں کارنامے انجام دئیے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سامر اجی طاقتیں ان کے در پے ہو گئیں لیکن انہوں نے جمہوریت کے لئے جان قربان کر دی ۔مگر سامراج کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا، وفاق، جمہوریت اور عوام کے استحکام کی ضمانت اج بھی بھٹوز کے فلسفہ میں مضمر ہے ، اس موقع پر شعراء نے اپنے منظوم کلام میں بھٹوز کی خدمات کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا۔، شرکاء نے اتنے عمدہ پروگرام کے انعقاد پر خواجہ عمر فاروق, مہر محمد عثمان، امام دین من چلا راجپوت کی کوششوں کو سراہا۔