شوہر کے مظالم برداشت کرنے والی خاتون تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دس سال تک شوہر کے مظالم برداشت کرنے والی خاتون بالآخر دلبرداشتہ ہو کر انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی۔
115جنوبی کی رہائشی غزالہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے خاوند عبدالرحمان نے دس سا ل سے اس پر بلاوجہ تشدداور بے عزت کرنا وطیرہ بنا رکھاہے ،مگر وہ والدین کی عزت اور بچوں کی خاطر ظلم رداشت کرتی رہی ، گزشتہ روز بھی ملزم نے گھر آتے ہی معمولی بات پر سوٹا اٹھا کر مارنا شروع کر دیا، جس سے وہ مضروب ہو گئی۔ اس دوران اہل محلہ نے مداخلت کر کے میری جان بخشی کروائی، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی روداد سن کر اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔