15افراد کا مخالف کے گھر حملہ 2 خواتین سمیت 5افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی میلہ کالونی میں سابقہ لڑائی کا بدلہ چکانے کیلئے پندرہ سے زائد افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں مخالف محمد ریاض کے گھر میں داخل ہو گئے اور نے کلہاڑی اور ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے ریاض ،اسکے والد نذرا، بھائی نصر، بہن خورشید بی بی ، بھابھی رقیہ کو لہولہان کر دیا۔
اس دوران اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جن کی مداخلت پر ملزمان فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے چار خواتین سمیت8نامزد اور 10نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔