شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا اور دیگر شرکاء کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا اور دیگر شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ظہور حیات کالونی میں مجتبیٰ نامی نوجوان کی رسم مہندی کے دوران شرکاء ساؤنڈ سسٹم کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے اہل علاقہ کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ملزمان نے دوڑیں لگا دیں۔ تاہم پولیس نے ساؤنڈ سسٹم و دیگر اشیاء قبضہ میں لے کر دولہا اور درجن سے زائد شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔