اسلامی تعلیمات سے رو گرادانی کے سبب آخرت تباہ کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں،قاری محمد ارشد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف عالم دین قاری محمد ارشد نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے رو گرادانی کے سبب ہم خود اپنے ہاتھوں اپنی دنیا اور آخرت تباہ کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں۔
یہ امر باعث حیرت ہے کہ اس حوالہ سے زیادہ غفلت کے مرتکب وہ افراد بھی ہیں جو اسلام کی دعوت و تبلیغ سے وابستہ اور جن کا کردار دوسروں کے لئے مشعل راہ ہونا چاہئے ، آج اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اسلام کا ایسا منفرد نمونہ پیش کیا جائے جو دوسروں کے لئے سنگ میل ثابت ہو کیوں کہ اس کے بغیر زندگی میں خوشحالی و خوشگوری نہیں آسکتی اور نہ ہی اس کے بغیر انسانیت کی بلند اور اعلیٰ اقدار فروغ پاسکتیں ہیں۔