بہو نے ساس کی ٹانگ توڑ ڈالی کمسن بچے لے کر فرار

 بہو نے ساس کی ٹانگ توڑ  ڈالی کمسن بچے لے کر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر شوہر سے ناراض بیوی نے مبینہ طور پر حملہ کر کے ساس کی ٹانگ توڑ ڈالی اور کمسن بچے لے کر فرار ہو گئے ۔

 جس پر اس کے خاوند نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ در ج کروا دیا،بتایا جاتا ہے کہ 66جنوبی کے رہائشی فلک شیر کا اپنی بیوی صنم بی بی سے جھگڑا چل رہا ہے اور گزشتہ دو ماہ سے خاتون ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس رہ رہی ہے ۔، گزشتہ روز صنم بی بی واپس گھر آئی اور ساس فاطمہ بی بی سے جھگڑنے لگی اس دوران خاتون نے مبینہ طور پر اپنی ساس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے دھکا دے کر گرا دیا جس سے فاطمہ بی بی کی ٹانگ ٹو ٹ گئی جس کے بعد ملزمہ اپنے کمسن چار بچوں جنہیں وہ چھوڑ کر چلی گئی تھی کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہو گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے فلک شیر کی مدعیت میں اس کی بیوی صنم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں