بغیر لائسنس ہیوی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،21 افراد گرفتار

 بغیر لائسنس ہیوی گاڑیاں چلانے  والے ڈرائیوروں کے خلاف  کریک ڈاؤن ،21 افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کم عمر اور بغیر لائسنس ہیوی گاڑیاں خصوصاً ڈمپر چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے مزید21 افراد کو گرفتار کر کے مختلف مقدمات درج کر لیے ۔۔۔

 ڈی پی او محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ جاری کریک ڈاؤن کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لانا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے والدین اور ٹرانسپورٹ مالکان سے کہا کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی غیر قانونی اور ناتجربہ کار فرد کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں،انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اس لئے کم عمر ڈرائیوروں اور اپنے بچوں کو ہیوی گاڑیاں تھمانے والے مالکان برابر کے قصوروار ہیں۔ جن کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں