پنجاب تعلیمی اداروں میںمفت کتابیں فراہم نہیں کر سکی

پنجاب تعلیمی اداروں میںمفت کتابیں فراہم نہیں کر سکی

پنجاب تعلیمی اداروں میںمفت کتابیں فراہم نہیں کر سکی موجودہ حکومت انگلش،اردو ،اسلامیات،ترجمہ القران کی کتب دے نہیں سکی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں طلبا کومفت کتابیں فراہم نہیں کر سکی ۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے سرکاری سکولوں میں طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کی پالیسی متعارف کرائی تھی جس کے نتیجے میں سرکاری سکولوں میں طلبا کے داخلوں میں بھی اضافہ بھی ہوا تھا اور وسائل سے محروم والدین کو کافی حد تک رلیف ملا تھا مگر موجودہ حکومت اس سلسلہ میں تا حال انگلش،اردو ،اسلامیات،ترجمہ القران کی کتب سکولوں کو فراہم نہیں کر سکی متاثرہ والدین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کی گورنمنٹ سکولوں کو فوری کتب فراہم کی جائیں تاکہ وسائل سے محروم والدین مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں