پاکستان اب مزید قرضوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ،نعیم حیدر پنجوتھا
پاکستان اب مزید قرضوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ،نعیم حیدر پنجوتھا اداروں کو فروخت کر کے ملک کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے
بھلوال(نمائندہ دنیا) پاکستان اب مزید قرضوں کا متحمل نہیں ہو سکتا پہلے ہی پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے رہی سہی کے کسر حکومت ایسے منصوبے شروع کر کے پوری کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار نعیم حیدرپنجوتھاایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا پاکستان مزید مقروض ہو اداروں کو فروخت کر کے ملک کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے مختلف ادارے فروخت کرنے کے بعد اب مزید اداروں کو فروخت کرنے کیلئے پر تو لے جا رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکومت کو روکنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی کم از کم پانچ لاکھ سے زائد قرض لے کر پیدا ہو رہا ہے اور اگر حکومت کے منصوبے اسی طرح جاری رہے تم پیدا ہونے والا بچہ سات سے آٹھ لاکھ روپے قرض لے کر دنیا میں آئے گا اور یہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں پر پابندی لگا دی ہے کہ پٹرول کی بچت ہوگی افسران اسی طرح عیاشیاں کر رہے ہیں اکثر دیکھا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں میں افسران کے بچے شاپنگ کے لیے آرہے ہیں جو ملک کے ساتھ کھلواڑ ہے انہوں نے کہا اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان کو کوئی بھی ملک مزید قرض نہیں دے گا اس لیے ضروری ہے کہ افسران کے پروٹوکول پر پابندی عائد کی جائے تاکہ پٹرول کی بچت کے ساتھ ساتھ پاکستان پر مزید قرضوں سے بچنے میں مدد مل سکے ۔