سفیدے کے درخت چوری کاٹنے پر کاروائی، لکڑی برآمد

 سفیدے کے درخت چوری کاٹنے پر کاروائی، لکڑی برآمد

سفیدے کے درخت چوری کاٹنے پر کاروائی، لکڑی برآمد سرکاری درختوں کی چوری اور غیر قانونی کٹائی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک

کندیاں (نمائندہ دنیا )ہرنولی چک نمبر 9ڈی بی میں سرکاری لاٹ سے قیمتی سفیدے کے درخت چوری کاٹنے کے واقعہ پر تحصیل انتظامیہ کی بروقت کاروائی لکڑی برآمد قانونی شروع ۔اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور صورت حال کا جائزہ لیا اور چوری شدہ قیمتی سفیدے کے درخت تحویل میں لے کر متعلقہ عملے کو مزید کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتظامیہ نے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکاری درختوں کی چوری اور غیر قانونی کٹائی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے جس کے تدارک کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں