میانوالی ایکسپریس کی مسلسل تاخیر سے مسافروں کو مشکلات

میانوالی ایکسپریس کی مسلسل تاخیر سے مسافروں کو مشکلات

میانوالی ایکسپریس کی مسلسل تاخیر سے مسافروں کو مشکلات ایک ہی ٹرین کو مختلف روٹس پر چلانے سے شیڈول متاثر ہو رہا ، شہری

کندیاں (نمائندہ دنیا)ماڑی انڈس سے لاہور اور لاہور سے میانوالی ماڑی انڈس کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کی مسلسل تاخیر نے مسافروں کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جبکہ اس تاخیر کی وجوہات نے بھی کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق میانوالی ایکسپریس ماڑی انڈس سے شام کے وقت روانہ ہو کر علی الصبح لاہور پہنچتی ہے تاہم لاہور پہنچنے کے بعد اسے چند گھنٹوں کے وقفے کے بعد صبح 10 بجے فیصل آباد کے لیے بطور شٹل سروس روانہ کر دیا جاتا ہے مذکورہ ٹرین فیصل آباد سے واپسی پر رات 9 بجے لاہور پہنچتی ہے جس کے بعد اسے دوبارہ میانوالی کے لیے روانہ کیا جاتا ہے یہی اضافی شٹل سروس ٹرین کی تاخیر کی بنیادی وجہ بن رہی ہے جس کے باعث لاہور سے میانوالی روانگی اکثر مقررہ وقت سے تاخیر کا شکار رہتی ہے دوسری جانب ماڑی انڈس سے ٹرین بروقت روانہ ہو جاتی ہے کیونکہ وہاں اسے کسی اضافی روٹ پر استعمال نہیں کیا جاتامسافروں اور شہری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانوالی، خوشاب اور سرگودھا کے عوام کو بلاجواز مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی ٹرین کو مختلف روٹس پر چلانے سے نہ صرف شیڈول متاثر ہو رہا ہے بلکہ مسافروں کو گھنٹوں انتظار کی اذیت بھی برداشت کرنا پڑ رہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میانوالی ایکسپریس کو صرف اس کے اصل روٹ کے لیے مخصوص کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں