نابالغ بچی کاجعلی سرٹیفکیٹ بنا کر نکاح پڑھا دیا
نابالغ بچی کاجعلی سرٹیفکیٹ بنا کر نکاح پڑھا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی بڑی کاروائی، جعلسازی کے ذریعے نابالغ بچی کو جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے بالغ ظاہر کر کے نکاح پڑھوانے والے شخص اور اسکے سہولت کاروں کے خلاف بعدا ز انکوائری مقدمہ درج کروا دیا گیا، تایا جاتا ہے کہ مٹھہ لک کی رہائشی کنیز فاطمہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا کو اطلاع کی کہ اس کی نابالغ بیٹی 12سالہ مہوش کو علی شان نامی شخص جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہے نے اغواء کر کے زبردستی نکاح پڑھوا لیا ۔
جس میں بچی کو جعلی برتھ سرٹیفکیٹ میں بالغ ظاہر کیا گیا جبکہ بچی نابالغ ہے ،کم عمر شادی اور جعلی برتھ سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سلانوالی کے ذریعے چھان بین کروائی تو برتھ سرٹیفکیٹ جعلی نکلا اور بچی بھی نابالغ ثابت ہوئی۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ڈی پی او صہیب اشرف کو صورتحال سے تحریری طورپر آگاہ کیا گیا تو نابالغ بچی سے زبردستی نکاح پڑھوانے والے علی حسن ، نکاح خواح ریاض ،محمد شہزاد، اﷲ دتہ ، قیصر عباس، محمد وارث و دیگر سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔