سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات سے غیر قانونی وصولیاں جاری

سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات سے غیر قانونی وصولیاں جاری

سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات سے غیر قانونی وصولیاں جاری مانیٹرنگ ادارے نے 2سو سکولوں کی نشاندہی کی، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے پابندی کے باوجود بعض سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات سے غیر قانونی وصولیاں بدستور جاری ہیں ، بالخصوص سور س آؤٹ کئے گئے سرکاری سکولوں میں مختلف خلاف ورزیوں کے نام پر جرمانوں کے ساتھ ساتھ از خود پرنٹ شدہ کاپیاں اور دیگر مدات میں بھی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،باعث تشویش امر یہ ہے کہ مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے قبل ازیں 2سو سے زائد سرکاری سکولوں کی نشاندہی بھی کی، مگر آفیشل طور پر کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آئے ،شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بچے بچیوں سے اساتذہ کی طرف سے چھٹی اور دیگر مدات میں پچاس سے سو روپے تک کی وصولیوں کی جا رہی ہیں ۔ یہی نہیں5سو سے زائدایسے سکولوں کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے جہاں کی کینٹینوں کے ٹھیکے ایک عرصہ سے نہیں کئے گئے اور یہ کینٹین سکول انتظامیہ خود سے چلا رہی ہیں اس حوالے سے بھی بے ضابطگیوں کے خلاف ایکشن کا میکنزم مکمل طور پر فیل ہے ، دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا تعین کرکے جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں