لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید7 دوکانیں اور 2ہوٹل سیل

 لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید7 دوکانیں اور 2ہوٹل سیل

بار بار وارننگ کے باوجود عملدرآمد نہ کرنے پرافرادکے خلاف مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں توانائی پالیسی کے تحت جاری سمارٹ لاک ڈاؤن کے دورا ن خلاف ورزی پر مزید7 دوکانیں اور 2ہوٹل سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 2دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سخت ایکشن جاری ہے ،گزشتہ رات بھی 8 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر خلاف ورزی پر 49ٹیل، مقام حیات اور بھلوال میں 7 دوکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیااور بار بار وارننگ کے باوجود عملدرآمد نہ کرنے پر ارباب اور محسن علی کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے اس حوالہ سے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کے احکامات جاری کئے۔ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا خان نے کہا کہ توانائی کے بہتر استعمال اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں