مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین لئے

 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین لئے

مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین لئے 43 شمالی کے مرید حسین کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 22شمالی کے قریب محمد سرفراز،88پھاٹ کے قریب نقاش مسیح سے مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین لئے ، جبکہ عمران ٹاؤن کی طاہرہ بی بی ،134جنوبی کے رہائشی شاہ زیب سلطان ،97جنوبی کے فلکشیر،43شمالی کے مرید حسین کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر اشیاء ،91شمالی کے محمد اعظم کی ورکشاب،49ٹیل کے غلام عباس کی دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کا متفرق سامان ،یونیورسٹی روڈ سے محمد عمران،اولڈ سول لائن سے اختر علی ،حاجی کالونی سے احمد ناصر،سگھریوالہ سے یاسر عباس،کوٹ مومن سے شاہ نواز کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں