گرمی کی شدت میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ وبال جان بن گئی
گرمی کی شدت میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ وبال جان بن گئیشہر کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی ٹھپ کرکے رکھ دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ وبال جان بن گئی ، شہر کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نے کاروبارزندگی ٹھپ کرکے رکھ دیا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہر ی آبادیوں کے علاوہ دیہاتوں میں صورتحال بد ترین ہوتی جا رہی ہے جس نے معمولات زندگی شدید متاثر دکھائی دے رہے ہیں ، بیشتر علاقوں میں صبح سے ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے ، جو دوپہر کے بعد بحال کی جاتی ہے ،اور شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کرنا معمول بن گیا ہے ، بجلی کی مسلسل بندش کے باعث شہری پینے کے ساتھ ساتھ عام استعمال کیلئے پانی کی شدید قلت کاسامنا ہے جبکہ چھوٹی کاروباری صنعتوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ توانائی کا بحران اتنا شدید نہیں جتنا بنایا جا رہا ہے جس میں واپڈا اور حکومت دونوں شریک ہیں، لوگ سخت اذیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ، بجلی کی بندش کی وجہ سے پیدوار متاثر ہوئی ہے اور بے روزگاری بھی بڑھتی جا رہی ہے ، حکومت کو اندرونی محاذ پر بھی توجہ فوکس کرنی چاہئے ۔