جنگ کے اثرات زائل کرنیکی کوشش کر رہے ‘اٹارنی جنرل

 جنگ کے اثرات زائل کرنیکی کوشش کر رہے ‘اٹارنی جنرل

ایسے موثر ترقیاتی پراجیکٹ تیار کئے جائیں جن سے آنیوالی نسلیں بھی مستفید ہو سکیں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع خوشاب کی تقدیر بدل جائے گی ، میڈیا سے گفتگو

خوشاب(نمائندہ دنیا)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے عمل کو پائیدار بنانے کیلئے تمام تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں کے دور رس نتائج کو سامنے رکھنا ضروری ہے ، وقتی طور پر فائدہ مند ثابت ہونیوالی سکیموں کی بجائے منظم منصوبہ بندی کے تحت ایسے موثر ترقیاتی پراجیکٹ تیار کئے جائیں جن سے آنیوالی نسلیں بھی مستفید ہو سکیں، انشاء اﷲ وادی سون کے بعد خوشاب اور جوہر آباد میں شروع کرائے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع خوشاب کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہر آباد کے چغتائی آڈیٹوریم میں میڈیا ٹاک کے دوران کیا ، ملک منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ اگرچہ ایران امریکہ جنگ کے باعث پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو زائل کرنے کی ہر ممکن جدو جہد کر رہی ہیں اور انہوں نے ترقیاتی پروگرام کو متاثر نہیں ہو نے دیا ، انہوں نے بتایا کہ وادی سون میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کی بحالی کیلئے منی ڈیمز کے منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ لفٹ اریگیشن سکیم اے اور لفٹ اریگیش سکیم بی کو بھی اے ڈی پی شامل کرا لیا گیا ہے انشاء اﷲ نئے مالی سال کے بجٹ میں ان سکیموں کیلئے مطلوبہ فنڈ مختص ہوں گے مزید برآں سفاری زو پارک جوہر آباد کی اپ کریڈیشن اور خوشاب کو قومی شاہراہ موٹر وے سے مربوط کرنے کیلئے احمد آباد موٹر وے انٹر چینج کا قیام میری ترجیہات ہیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کے چغتائی آڈیٹوریم کی توسیع کیلئے بھی اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں