پولیس تحفظ مرکزاور رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فریقین نے ایم او لو پر دستخط کر دیئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی کوششوں سے پولیس تحفظ مرکز/میثاق سنٹر اور رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ضلع خوشاب کے مابین معاہدہ طے پا نے کے بعد گز شتہ روز فریقین نے ایم او لو پر دستخط کر دیئے ۔اس ایم او یو کے تحت ان پسماندہ اور خصوصی افراد کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا ۔
جو مخصوص وجوہات کی بنا پر اپنے مسائل متعلقہ فورم پر پیش کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ، معاہدہ کی روز سے پولیس مرکز ان کے مسائل ترجیحی بنایدوں پر سنے کا گا اور ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر ے گا اور ان کی ہر سطح پتر راہنمائی کی جائے گی۔