خوشاب میں گرین بسیں چلانے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا

 خوشاب میں گرین بسیں چلانے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا

خوشاب میں گرین بسیں چلانے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا دو تحصیلوں خوشاب اور قائد آباد میں بسیں گروٹ روٹڈ پر چلائی جائیں گی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع خوشاب کے مکینوں کو جدید سستی اور معاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گرین بسیں چلانے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ضلع خوشاب کو دس الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی جو ضلع کی دو تحصیلوں خوشاب اور قائد آباد میں خوشاب کٹھہ سگھرال ، خوشاب مٹ جوہر آباد مٹھہ ٹوانہ اور خوشاب گروٹ روٹڈ پر چلائی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ یہ جدید جس سرورس صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔دریں اثنا پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کا ٹیکینیکل سٹاف خوشاب پہنچ چکا ہے ہے جبکہ دس الیکٹرک بسیں یکم مئی بروز جمعۃ المبارک خوشاب پہنچیں گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں