ہرنولی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے چار ملز موں کو گرفتار کر لیا
کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ہرنولی پولیس نے چار ملز موں کو گرفتار کر لیا ۔
ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر مبشر مقصود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ مختلف مقامات سے ملز موں کو حراست میں لیا۔ پولیس نے نوید عالم سے رپیٹر 12 بور، محمد عمران سے پسٹل 30 بور، محمد عبداللہ سے پسٹل 30 بور جبکہ محمد ارشد سے بندوق 12 بور برآمد کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کے حوالے سے کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ۔