کندیاں میں پیشہ ور بھکاری خاتون کی جیب تراشی، محنت کش کو لوٹ لیا گیا
کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں کے مین بازار میں پیشہ ور بھکاری خاتون نے ایک محنت کش پھیری والے کو مبینہ طور پر لوٹ لیا۔
محمد بشیر نامی محنت کش، جو موٹر سائیکل پر مٹی کے برتن فروخت کر کے روزی کماتا ہے ، بازار میں ایک دکان سے سامان خرید رہا تھا کہ اس دوران ایک بھکاری عورت نے اس سے بھیک طلب کی۔ انسانیت کے جذبے کے تحت محمد بشیر نے اسے 10 روپے دئیے ۔تاہم ملزمہ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر ان کی جیب سے 9,500 روپے نکال لیے اور فرار ہو گئی۔ واقعہ قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہو گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی ہے ۔