بھکر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز

بھکر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز

بھکر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیزاجلاس کے دوران نئے فلٹریشن پلانٹس کی مقررہ ٹائم فریم میں تنصیب پر بریفنگ

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر ارشد وٹو، اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین رضا، ڈائریکٹر ایڈمن واسا بھکر فہیم ہاشمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھکر میں نئے فلٹریشن پلانٹس کی مقررہ ٹائم فریم میں تنصیب، غیر فعال پلانٹس کی فوری بحالی اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ تمام فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور بحالی کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، جبکہ جاری منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں