نہری پانی چوری پر کریک ڈاؤن، 10 زمینداروں پر مقدمات
نہری پانی چوری پر کریک ڈاؤن، 10 زمینداروں پر مقدمات سب ڈویژنل کینال آفیسر سرگودھا حافظ احمد حسن نے چھاپے مارے
سلانوالی (نمائندہ دنیا )کڑانہ سب ڈویژن کے کینال آفیسر کے چھاپوں کے دوران نہری پانی چوری کر کے اپنے زرعی رقبے کو سیراب کرنے والے زمینداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔سب ڈویژنل کینال آفیسر سرگودھا حافظ احمد حسن نے سلانوالی کے نواحی علاقوں چک نمبر 131 جنوبی اور چک نمبر 123 جنوبی میں چھاپے مارے ، جہاں 10 زمیندار نہری پانی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ملزمان میں مبشر ولد محمد اقبال (قوم راجپوت)، عدیل ولد سلطان، حکیم سعید ولد عبدالرشید (قوم ارائیں) (ساکنان چک نمبر 131 جنوبی)، جبکہ رانا محمد صادق ولد خوشی محمد، محمد شعیب ولد عبدالحمید، محمد صدیق ولد غلام محمد، محمد اشفاق ولد محمد شفیع، نور محمد ولد نیک محمد (اقوام گجر) ساکنان چک نمبر 123 جنوبی) اور محمد صفدر ولد محمد اشرف سیال (سکنہ چک نمبر 118 جنوبی) شامل ہیں۔تھانہ سلانوالی پولیس نے کینال آفیسر کی درخواست پر تمام ملزمان کے خلاف پنجاب ایریگیشن ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔