چلتی بسوں میں جیب تراشی،2مسافروں کو لوٹ لیا گیا

چلتی بسوں میں جیب تراشی،2مسافروں کو لوٹ لیا گیا

چلتی بسوں میں جیب تراشی،2مسافروں کو لوٹ لیا گیا ملزم واردات کرتے ،بس میں مو جود اس کے ساتھ اس کو چھڑا کر فرار ہو جاتے ہیں

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی میں مسافر بسوں میں جیب تراشی کی دو وارداتوں کے دوران نامعلوم جیب تراش دو مسافروں کی جیبوں سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لے اڑے ۔ پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔سلانوالی سرگودھا روڈ پر پیش آنے والے واقعہ میں محلہ پیپلز کالونی کے رہائشی ناصر اقبال ولد محمد اشرف (قوم راجپوت) نے بتایا کہ وہ سلانوالی سے سرگودھا جانے کے لیے مسافر بس میں سوار ہوئے ۔ بس میں شدید رش کے باعث وہ دیگر مسافروں کے ساتھ کھڑے ہو کر سفر کر رہے تھے کہ چک نمبر 119 شمالی کے قریب انہیں محسوس ہوا کہ کسی نے جیب سے رقم نکال لی ہے ۔ چیک کرنے پر ان کی جیب سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے غائب تھے ۔ناصر اقبال کے مطابق انہوں نے ایک مشتبہ شخص کو پکڑ لیا اور شور مچایا، تاہم بس میں سوار دو دیگر افراد نے اسے چھڑا لیا اور تینوں ملزم بس سے اتر کر فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں محلہ لطیف آباد کے رہائشی عبدالرحمن نعیم ولد نعیم اختر (قوم راجپوت) نے بتایا کہ چلتی بس میں ان کی جیب سے 2 لاکھ روپے نکال لیے گئے ۔ انہوں نے جیب تراش کو پکڑنے کی کوشش کی تو دو افراد نے مداخلت کر کے ملزم کو چھڑا لیا اور فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں