پری مون سون،حفاظتی اقدامات نہ ہو سکے ، شہریوں کی تشویش
پری مون سون،حفاظتی اقدامات نہ ہو سکے ، شہریوں کی تشویش
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پری مون سون سیزن کے دوران ممکنہ آندھیوں اور طوفانی بارشوں کے خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے میونسپل کارپوریشن اور کینٹ بورڈ حکام کو اندرون شہر خطرناک تشہیری بورڈز، درختوں اور مختلف دفاتر میں موجود بوسیدہ درختوں کو کاٹنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت دی تھی کہ ایسے درخت اور بورڈز جو کسی بھی وقت گر کر حادثے کا سبب بن سکتے ہیں فوری طور پر ہٹائے جائیں، تاہم 20 روز گزرنے کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی قابل ذکر پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔مون سون کانٹی جنسی پلان میں بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے نقصان کا خدشہ موجود ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے ۔