منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا )تھانہ صدر جوہرآباد کے منشیات کے مقدمہ میں عدالت نے بدنام زمانہ منشیات فروش فخر عباس کو 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
پولیس نے ملزم کو گزشتہ سال منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی تھی۔عدالت نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ ڈی پی او خوشاب نے تفتیشی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔