اشتہاری ملزم سمیت 4 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ برآمد

اشتہاری ملزم سمیت 4 افراد  گرفتار، شراب اور اسلحہ برآمد

داودخیل (نمائندہ دنیا )تھانہ داؤدخیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری اور شراب فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 25 لیٹر شراب اور اسلحہ آتشیں بھی برآمد کر لیا۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایت پر مجرمان اشتہاری، شراب فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل سب انسپکٹر مقبول خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی۔پولیس نے منشیات کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری ضیاء اللہ ولد محمد نواز (سکنہ داؤدخیل) کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور کارروائی میں غلام محمد ولد محمد عارف (سکنہ داؤدخیل) سے 25 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

اسی دوران چیکنگ کے دوران محمد سعید ولد میاں محمد (سکنہ موچھ) اور عنصر عباس ولد شاہ عالم (سکنہ داؤدخیل) سے دو عدد پسٹل 30 بور برآمد ہوئے ، جن کے بارے میں ملزمان کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ۔پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ داؤدخیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں