غیر قانونی سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد ،کارروائی شروع

غیر قانونی سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد ،کارروائی شروع

غیر قانونی سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد ،کارروائی شروعلاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 25 ہزار سے زائد پیکٹس برآمد

خوشاب (نمائندہ دُنیا )اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ نے پیرا فورس کے ہمراہ چک 50 میں کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ برانڈ کے سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 25 ہزار سے زائد پیکٹس برآمد کر لیے گئے ، جنہیں سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی فروخت قانوناً جرم ہے اور ضلع میں کسی بھی غیر قانونی تجارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں