بھتیجے کو بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کررقم سے محروم کر دیا

 بھتیجے کو بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کررقم سے محروم کر دیا

ملزم 60لاکھ روپے کا چیک دیکر روپوش ہے،مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دوست نے بھتیجے کو بیرون ملک بھجوانے اور گنا شوگر ملز کو اچھی قیمت پر فروخت کا لالچ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا، ماہل کالونی شاہ پور کے محمد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھتیجے شاہد عمران کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے اس کے قریبی دوست محمد افضل گوندل نے ساڑھے 34لاکھ روپے وصول کئے اور اسی کے ساتھ گزشتہ کریشنگ سیزن میں میری گنے کی فصل کی اچھی قیمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ساڑھے پچیس لاکھ روپے خرد برد کر لئے ، رقوم کی واپسی کے تقاضا پر ملزم ساٹھ لاکھ روپے کا چیک دے کر روپوش ہو گیا، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں