15 پر جھوٹی کال کرنیوالا شخص گرفتار

 15 پر جھوٹی کال کرنیوالا شخص گرفتار

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15 پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، توقیر عباس نامی شخص نے 15 پر کال کی کہ 3 کس ملزمان نے اس سے موبائل فون اور 2 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔

ایس ایچ او ضیاء الرحمن نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور کالر سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی تو اس کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کی بنا پر کالر نے تسلیم کیا کہ اس کے ساتھ کوئی ڈکیتی نہیں ہوئی۔ بلکہ اس نے اپنے مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایہ ہے ، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے 15 ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہے جھوٹی کال کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں