معروف لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کا کنٹری منیجر اغوا

معروف لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کا کنٹری منیجر اغوا

راستہ میں اتار کر قیمتی گاڑی، لاکھوں کیش، و موبائل چھین کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلوم کار سواروں نے ملک کی معروف لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے کنٹری منیجر کو اغواکر لیا اور راستہ میں اتار کر قیمتی گاڑی، لاکھوں روپے کیش، و موبائل چھین کر لے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ کنٹری منیجر محمد عبدالوہاب کو اسلام آباد سے سرگودھا آتے ہوئے بھلوال میں نامعلوم افراد نے سائرن بچا کر روکا،اورگاڑی رکتے ہی ملزمان نے اس کے منہ پر کپڑا ڈال کر گاڑی سمیت اغوا کر لیاملزمان 8 گھنٹے مذکورہ شخص کو ہراساں کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے رہے ، جس کے بعد اسلام آباد مارگلہ روڈ پر سنسان جگہ اسے اتارکر جاتے ہوئے 75 لاکھ کی گاڑی،7 لاکھ کا موبائل فون،اڑھائی لاکھ روپے کیش چھین کر لے گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری۔ملزمان کو جلد ٹریس کر لیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں