شاہین آباد روڈ کی خستہ حالی کے باعث کاشتکاروں کو مشکلات

شاہین آباد روڈ کی خستہ حالی کے باعث کاشتکاروں کو مشکلات

ٹریفک کے ساتھ ساتھ حادثات بھی روزباروز بڑھ رہے ہیں ، اہل علاقہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شاہین آباد روڈ کی خستہ حالی کے باعث عام پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنیوالوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہات کے کاشتکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،تفصیل کے مطابق اس شاہراہ کے دونوں اطراف چالیس سے زائد دیہات آباد ہیں لوگوں کی آمدو رفت اور زرعی اجناس کی منڈیوں تک منتقلی کیلئے بھی یہ واحدسڑک ہے جس پر ٹریفک کا رش لگا رہتا ہے ، جبکہ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کے باعث ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بالخصوص متذکرہ دیہات کی عوام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے ساتھ ساتھ حادثات بھی روزباروز بڑھ رہے ہیں جن میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے ، انہوں نے ارباب اختیار سے اس جانب فوری توجہ دے کر سڑک کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں