نور حیات کالونی میں نامعلوم شخص نے موبائل فون چھین لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی وچوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نور حیات کالونی میں نامعلوم شخص نے عامر شہزاد سے قیمتی موبائل فون چھین لیا،جبکہ جامع مسجد غوثیہ فاروقیہ نواں کوٹ سے نامعلوم چور یو پی ایس، بیٹریاں و دیگر اشیا ء اڑا لے گئے۔۔۔
فاروق کالونی للیانی اور سلطان پور نون کے علاقوں سے نامعلوم افرادواپڈا کے لاکھوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمرز اتار کر لے گئے ،51شمالی کے عبدالقیوم کے دفتر سے پونے دو لاکھ روپے مالیت کا متفرق سامان،محافظ ٹاؤن کے تسلیم احمد کے سٹور سے سات لاکھ روپے مالیت کا سنیٹری و الیکٹرک سامان،پھلروان سے محمد علی ،ساہی وال سے محمد فراز،بلاک نمبر19سے ندیم عباس، 41شمالی سے محمد عرفان کی موٹرسائیکلیں ،احمدے والا کے عابد محمود کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری چوری کرلی گئی ۔