لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت چوری کاٹ لئے

 لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت چوری کاٹ لئے

ملزمان نے مسروقہ لکڑی گھروں میں چھپا رکھی ہے جس پر پولیس مصروف عمل ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سردار پور روڈسے ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت چوری کاٹ لئے ، ذرائع کے مطابق بھلوال کے علاقے سرکاری لکڑی کی چوری کا سلسلہ جاری ہے ،رواں سال اب تک بھلوال سٹی اور صدر کے تھانوں میں متعدد واقعات رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری لکڑی چوری کی جا چکی ہے گزشتہ روز محکمہ جنگلات کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ سردار پور روڈ کے اطراف لگے قیمتی درخت چوری کاٹ لئے ، اس واردات میں چوری ہونیوالے درختوں کی مالیت لگ بھگ پانچ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ، جس پر پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا، جس میں ملزمان کی بھی نشاندہی کی گئی اور بتایا گیا کہ محکمانہ چھان بین میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس واردات میں ملوث ملزمان نے مسروقہ لکڑی گھروں میں چھپا رکھی ہے جس پر پولیس مصروف عمل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں