مریم نواز نے (ن) لیگ خوشاب کے ارکین اسمبلی کو لاہوربلا لیا
خوشاب(نمائندہ دنیا)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب تھری کے ٹکٹ کیلئے مشاورتی اجلاس وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ(ن) خوشاب کے ضلعی قائدین اور ارکین اسمبلی کو لاہوربلا لیا۔۔۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے ٹکٹ کا فیصلہ ڈا کٹر غوث محمد نیازی، ملک شاکر بشیر اعوان، ملک کرم الہی بندیال، ملک آصف بھا ،معظم شیر کلو کی باہمی مشاورت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سلیکشن کمیٹی کرے گی مشاورتی اجلاس میں سرگودھا سے ایم پی اے تیمور خان اور بھکر سے ایم پی اے احمد خان نوانی بھی شریک ہونگے ، پارٹی قائدین نے مرحوم ایم اے سردار علی حسین بلوچ کے بھائی اورحلقہ پی پی 83کے ٹکٹ کے امیدوار سردار ظفر عباس خان بلوچ کو بھی لاہور طلب کر رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی ضلعی و ڈویژنل قیادت نے سردرا علی حسین کے انتقال س خالی ہونیوالی اس نسشت کیلئے سردار ظفر عباس خان بلوچ کو امیدورا نامزد کر رکھا ہے جبکہ ان کے مد مقابل قومی اسمبلی کے رکن ملک شاکر بشیر اعوان کے فرزند سعدبشیر اعوان بھی میدان میں ہیں، قرعہ کس امیدوار کے حق میں نکلتا ہے یہ فیصلہ آنیوالا وقت کرے گا ۔