گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میانوالی \"قدیمی اور علم کی معیاری درسگاہ لیگی رہنما
میانوالی (نامہ نگار)گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میانوالی قدیمی اور علم کی معیاری درسگاہ ہے۔ یہ عظیم درسگاہ ضلع میانوالی کا فخر اور نشان امتیاز ہے۔
اس علمی درسگاہ کو درخشندہ ستاروں کا خوبصورت جھرمٹ بنانے کے لیے محترم پرنسپل پروفیسر ملک منظور حسین اپنے پروفیسر لیکچرز صاحبان ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمدایوب قریشی نے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میانوالی سے ملاقات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع میانوالی پروفیسر محمد ساجد میانہ، عادل حمید اور دیگر معزز لیکچرز صاحباں بھی موجود تھے ۔