پی پی 83 ضمنی الیکشن ،سمیرا ملک کا علاقہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پی پی 83میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں شروع ہو نے کے بعد سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک کی اپنے کیمپ آفس جو ہر آباد پہنچتے ہی ضلع خوشاب کے سیاسی اکابرین اور معززین علاقہ نے ان کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔۔۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سابق رکن اور تحصیل نور پور تھل کے بنااثر سیاسی دھڑے کلو گروپ کے سربراہ بیرسٹر معظم شیر کلو اور وفاقی پالیمانی سیکرٹری مواصلات انجینیئر گل اصغر بگھور کے بھائی امیدوار صوبائی اسمبلی ملک گل داد بگھور نے محترمہ سمیرا ملک کے کیمپ آفس جا کر ان سے ملاقات کی ، دونوں راہنماوں نے محترمہ سمیرا ملک کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر محترمہ سمیر املک کے فرزند ملک سالار اعوان بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران تھل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،بعد ازااں سمیرا ملک نے اپنے گروپ کے اکابرین سمیت ضلع کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقات کی۔