سلانوالی :بھاری ٹریفک کے بہاؤ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا

سلانوالی :بھاری ٹریفک کے بہاؤ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا

بجری سے بھرے ٹرک ڈمپر ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمد و رفت سے حادثات معمول بن گیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی شہر میں بھاری ٹریفک کے بہاؤ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا پتھر بجری سے بھرے ٹرک ڈمپر اور دیگر ساز و سامان سے لدی ٹریکٹر ٹرالیاں اور بسوں کی شہر کی شاہراہوں پر آمد و رفت سے حادثات کا ہونا اور راہ گیروں کا زخمی ہو جانا معمول بن گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بھاری ٹریفک کی آمد و رفت روکنے کے لیے میونسپل کمیٹی سلانوالی کے ارباب اختیار نے شہر کے تمام انٹری کے مقامات پر لوہے کے بیریئر لگا دیے تھے جس کی وجہ سے شہری پر سکون ہو گئے تھے مگر وقت کے ساتھ ساتھ مذکورہ بیریئرز ٹوٹ پھوٹ گئے اور شہر بھاری ٹریفک کی گزرگاہ بن گیا سلانوالی کے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلانوالی شہر میں دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کی آمد و رفت بند کرانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں