مسائل سے چشم پوشی کرنیوالوں کو عوامی نمائندے کہلانے کا حق نہیں ، سمیرا ملک

مسائل سے چشم پوشی کرنیوالوں کو عوامی  نمائندے کہلانے کا حق نہیں ، سمیرا ملک

خوشاب(نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیرمحترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی کرنیوالوں کو عوامی نمائندے کہلانے کا کوئی حق حاصل نہ ہے۔۔۔

عوام کی ترجمانی کا ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے عوام کی صفوں میں رہ کر ان کی مشکلات و مسائل کے ازالہ کیلئے عملی کردار ادا کرنا ضروری ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس و حلقہ این اے 87کے مکین گوناگوں مسائل میں اُلجھے ہوئے ہیں اور ان کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ایوانوں میں آواز بلند کرنے والا کئی نہیں ، وادی سون کے بیشتر مواضعات کے مکین پینے کے صاف پانی ، صحت اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں اوراور آج کے جدید دور میں انہیں سفری سہولیات تک دستیاب نہیں جبکہ سیاسی اکابرین اس صورتحال سے چشم پوشی کرتے ہوئے اپنے ڈیروں کی رونقیں دوبالا کرنے میں الجھتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ گزشۃ دو سالوں میں وادی سون میں دویلپمنٹ کے نام پر تختیاں تو لگائی گئیں لیکن کوئی ایک پراجیکٹ بھی عوام کیلئے کارمد ثابت نہیں ہوا ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں