خوشاب شوالہ تا منگور ڈرین پر کام جلد شروع کیا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر
تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا تاکہ ڈویلپمنٹ مشن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بنائے جانے والے سیوریج ڈسپوزل اور ڈرینج سسٹم کیلئے شوالہ ڈرین اور منگور ڈرین کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ڈی واسا خوشاب عمران علی باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندررانجھا و سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ منٹ پروگرام قاسم لالی نے دونوں ڈرینوں پر شروع کیے جانے والے کاموں کی پیشرفت کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خوشاب شوالہ ڈرین تا منگور ڈرین کل فاصلہ11کلو میٹر بونڈری پر کام جلد شروع کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ان سکیموں میں استعمال میٹریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھنے اور کسی بھی کام کو شروع کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کو اس کا وزٹ کرانے اور مکمل تفصیلات سے آگاہ ر کھنے کی ہدائت کی، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا ۔تاکہ وزیر اعلی پنجاب کے صوبہ بھر کی ترقی اور ڈویلپمنٹ مشن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
انہوں نے تمام سکیموں کو ٹائم فریم اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر سیم نالہ شوالہ میں طغیانی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شوالہ سیم نالہ میں پانی کی موجودہ صورتحال اور نالے کی صفائی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ تمام محکموں کے افسران کو ڈرینوں کی صفائی ،ڈی سلٹنگ اور حفاظتی ضروری عملی اقدامات ، الرٹ رہنے ،تمام مشینری اور آلات فنکشنل رکھنے کے احکامات صادر کیے ۔