مڈھ رانجھا میں آندھی اور بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے

مڈھ رانجھا میں آندھی اور بارش  نشیبی علاقے زیر آب آگئے

مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا)تیز آندھی کیساتھ بارش برسنے سے گندم کی کٹائی ،گہائی ایک بارپھررُک گئی ۔مڈھ رانجھا او رگردونواح میں پیر کی رات تیز آندھی آنے کے بعد گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی۔

بارش برسنے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کھیتوں سے میں پانی جمع ہونے کی بناء پر گندم کی کٹائی اورگہائی بھی رُک گئی ۔جس سے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیاکسان موسم کے صاف ہونے کیلئے دعائیں مانگتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں