کسانوں کی سہولت کیلئے موبائل پیسٹی سائڈ سرویلینس سکواڈ کا باقاعدہ افتتاح

 کسانوں کی سہولت کیلئے موبائل پیسٹی  سائڈ سرویلینس سکواڈ کا باقاعدہ افتتاح

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) پارلیمانی سیکرٹری سردارعاصم شیر میکن نے کسانوں کی سہولت کیلئے موبائل پیسٹی سائڈ سرویلینس سکواڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جس کا مقصد فصلوں کو کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔۔۔

 سردار عاصم شیر میکن نے زراعت آفس شاہپور صدر میں افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کو حقییا معنوں میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے بھرپور وسائل فراہم کے گئے ہیں، موبائل سرویلنس سکواڈ بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے موبائل سرویلنس سکواڈ وین کی چابیاں محکمہ زراعت کے حوالے کیں ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد طیب ھندل نے کہا کہ کسانوں کیلئے بیماریوں سے بچاو ، ترشاوہ پھلوں کی بہتر نشوو نما، کھادوں کے بہتر استعمال کے بارے میں کسانوں کی رہنمائی کیلئے کسانوں تک رسائی کیلئے موبائل پیسٹ سائڈ سرویلنس سکواڈ وین کا انقلابی نظام قائم کر دیا ہے جن میں جدید کِٹس بھی موجود ہیں تاکہ کیڑوں اور بیماریوں کی فوری تشخیص ممکن بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں