ڈی پی او میانوالی کی تھانہ ہرنولی میں کھلی کچہری

ڈی پی او میانوالی کی تھانہ  ہرنولی میں کھلی کچہری

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی شہریوں کی فوری داد رسی کے لیے تھانہ ہرنولی میں کھلی کچہری کا انعقاد.شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم کے خصوصی احکامات، آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے تھانہ ہرنولی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او میانوالی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون، اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا اور لوگوں کے درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں