پاکستان ائیر فورس کے ہو ائی جہاز اور ہوا باز ہمار ا قیمتی اثاثہ ،اے ڈی سی آر

پاکستان ائیر فورس کے ہو ائی جہاز اور  ہوا باز ہمار ا قیمتی اثاثہ ،اے ڈی سی آر

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد نے کی۔

اجلاس میں پی اے ایف ایم ایم عالم ائیر بیس کے فلائیٹ سیفٹی آفیسرمحمد تاثیر، ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ایم سی میانوالی عثمان باجوہ، ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر محمد کاشف، ڈی ڈی فوڈ اتھارٹی معراج شاکر کے علاوہ محکمہ صحت، وائلڈ لائف، لائیوسٹاک، زراعت، ریسکیو کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے اے ڈی سی آر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے ہو ائی جہاز اور ہوا باز ہمار ا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلے عام گندگی پھینکنے سے پرندے اس پر منڈلاتے رہتے ہیں جو ان قیمتی ہوائی جہازوں اور ہوا بازوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ منیجر کو ہدایت کی کہ پی اے ایف ائیر بیس کے گرد ونواح میں ڈمپنگ پوائنٹس قائم کیئے جائیں اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالہ سے جا مع پلا ن تیار کیا جا ئے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں