3 پٹرول پمپ منیجر غیر معیاری سکیورٹی انتظامات پر گرفتار
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، 3 پٹرول پمپ منیجر غیر معیاری سیکیورٹی انتظامات پر گرفتار، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں حساس مقامات کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے مختلف پٹرول پمپس کو چیک کیا۔ جن میں 3 پٹرول پمپ الرحیم پٹرولیم ، سٹی پٹرولیم اور خدا بخش پٹرولیم کے سیکیورٹی انتظامات غیر تسلی بخش پائے گئے ۔ تینوں پٹرول پمپس کے منیجرز کو ناقص اور غیر معیاری سیکیورٹی انتظامات رکھنے پر گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔